انٹرٹینمنٹ

مارینہ خان نے کیریئر کے عروج پر فیسل پیرالائز کے ساتھ جدوجہد کا انکشاف کیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ہدایت کارہ اور سینئر اداکارہ مارینہ خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے عروج کے دوران ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

اداکارہ نے پی ٹی وی کی سالگرہ کے خصوصی شو میں شرکت کے دوران بتایا کہ انہیں اس وقت ’فیشل پیرالائز‘ (چہرے کا فالج) تشخیص ہوا تھا، جس کے باعث ان کے چہرے کا ایک حصہ ڈھلک گیا تھا۔ باوجود اس کے، مرینہ خان نے لوگوں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی معمول کی زندگی جاری رکھی۔

انٹرویو میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں ایک واقعہ بھی بیان کیا، جس میں بتایا کہ ایک شادی میں ان کے بھائی کے سسر نے مشورہ دیا کہ وہ اسٹیج کے قریب نہ کھڑی ہوں، کیونکہ چہرے کے ڈھلکنے کی وجہ سے دلہا یہ سمجھ سکتا تھا کہ وہ اسے آنکھ مار رہی ہیں، کیونکہ متاثرہ جانب کی آنکھ پوری طرح بند نہیں ہوتی تھی۔

اداکارہ بعد ازاں مکمل طور پر صحت یاب ہو گئیں اور اس حالت کو کبھی اپنی عدم اعتماد یا کمزوری کا سبب نہیں بنایا۔

مارینہ خان کا شمار پاکستان کی بڑی شوبز شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ’تنہائیاں‘ اور ’دھوپ کنارے‘ جیسے ڈراموں سے شوبز میں شہرت کے بلند ترین مقام تک پہنچا اور ان کے کردار آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button