انٹرٹینمنٹ
دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا پڈوکون جلد شادی کے بندھن میں بندھیں گی
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا پڈوکون نے فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے روہن آچاریہ سے منگنی کر لی ہے۔ روہن، درِیشا آچاریہ کے بھائی ہیں، جن کی شادی کرن دیول (سنی دیول کے بیٹے) سے ہوئی تھی۔
اگرچہ پڈوکون خاندان کی جانب سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن دکن کرانیکل کے مطابق ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ رنویر سنگھ نے اس رشتے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ کے والدین اور سُمِت آچاریہ کے خاندان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، اور متعدد تقریبات کے دوران انیشا اور روہن کے درمیان قربت بڑھی۔
شادی کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں ہوا، اور دونوں نے اپنی محبت کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی روہن آچاریہ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔






