انٹرٹینمنٹ
بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کے بہت بڑے مداح ہیں ،بھارت نے پاکستانی ڈرامے بلاک کردیے
اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔ اداکار و گلوکار فرحان سعید کے مطابق بھارت کو اس بات کا خوف ہے کہ پاکستانی کانٹینٹ بہت زیادہ مقبول ہو جائے گا اور اس کے اثرات بڑھ جائیں گے۔
فرحان سعید نے کہا کہ پاکستان کو عالمی پلیٹ فارمز پر اپنے ڈراموں کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ نئی نسل انہیں پسند کرتی ہے اور سرحد پار کے ناظرین بھی پاکستانی سیریل دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کے بہت بڑے مداح ہیں، اور بھارت کے کئی معروف اداکار اور پروڈکشن ہاؤسز نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ اسی طرز کی کہانیاں پیش کی جائیں۔






