فرح اقرار کا دلچسپ اعلان: مستقبل میں خاتون اول نہیں بلکہ خاتون دوم بننے کی خواہش
اسلام آباد: پاکستانی اینکر و میزبان فرح اقرار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے شوہر اقرار الحسن کے ممکنہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں خاتون اول بننے کے بجائے خاتون دوم بننے کی سوچ رکھتی ہیں۔
فرح اقرار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ چونکہ اقرار الحسن کی پہلے سے دیگر بیویاں ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ وہ سیکنڈ لیڈی کے طور پر سامنے آئیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اقرار الحسن کا فی الحال وزیرِاعظم بننے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور ان کی توجہ نوجوانوں کو آگے لانے پر مرکوز ہے۔
فرح اقرار نے کہا کہ وہ شوہر کی سیاسی سوچ سے آگاہ ہیں اور اسے تنقیدی نظر سے دیکھتی ہیں، مگر اقرار الحسن پر اعتماد کرتی ہیں کہ وہ اقتدار کے لیے خود نہیں بلکہ دوسروں کے لیے راستے کھولنے میں یقین رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرح اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، جبکہ اقرار الحسن کی تین شادیاں ہو چکی ہیں جن میں پہلی بیوی قرۃ العین اور تیسری بیوی عروسہ شامل ہیں۔






