انٹرٹینمنٹ

حرا مانی کی بغیر میک اَپ تصاویر وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی بغیر میک اَپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن پر مداحوں نے دلچسپ اور مثبت تبصروں کی بھرمار کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حرا مانی پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں۔ اُن کے انسٹاگرام پر 85 لاکھ فالوورز ہیں جو اُن کی پوسٹس پر بھرپور تبصرے کرتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی بغیر میک اَپ اور بغیر فلٹر تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی کیپشن میں لکھا:
"میرے پسندیدہ شہر اسلام آباد میں خوبصورت موسم ہے اور یہ تصاویر بغیر فلٹر یا میک اپ کے ہیں۔”

وائرل ہونے والی تصاویر میں حرا مانی سردی سے بچنے کے لیے کوٹ پہنے ہوئے نظر آئیں، جبکہ مداحوں نے ان کی سادگی اور نیچرل لوک کو خوب سراہا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے تبصرہ کیا کہ حرا مانی بغیر میک اپ بھی اتنی ہی خوبصورت نظر آتی ہیں، جبکہ کچھ نے ان کی نیچرل بیوٹی اور اعتماد کی تعریف کی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button