انٹرٹینمنٹ

ہنی سنگھ کا انکشاف: شاہ رخ خان نے دیوالی پارٹی میں سات گھنٹے تک میرا ہاتھ تھامے رکھا

بھارتی گلوکار اور موسیقار یویو ہنی سنگھ نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک دیوالی تقریب کے دوران بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے تقریباً سات گھنٹے تک ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔

42 سالہ ہنی سنگھ کے مطابق ’’لنگی ڈانس‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک خصوصی دیوالی پارٹی رکھی، جہاں انہوں نے ہنی سنگھ کو اپنے ساتھ رکھتے ہوئے انہیں امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی بڑے اسٹارز سے ملوایا۔ ہنی سنگھ نے اس لمحے کو اپنی زندگی کے سب سے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے دوستی کی اصل وجہ ان کا دہلی کنکشن تھا، اور کنگ خان نے ’’لنگی ڈانس‘‘ کے لیے انہیں ذاتی طور پر فون کرکے گانا تیار کرنے کی درخواست کی تھی۔

ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اسکول میں بھنگڑا، کیرتن اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے اور اسی دوران اپنے استاد سے کہا کرتے تھے کہ وہ بڑے ہو کر ’’شاہ رخ خان‘‘ بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ ان دنوں اپنے نئے ورلڈ ٹور ’’مائی اسٹوری‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ 2013-14 میں شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر کا ٹور بھی کر چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button