یوٹیوبر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کر دیا
کراچی: مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی پہلی اہلیہ کی رضامندی کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اذلان شاہ نے اس سلسلے میں انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم بات وہ اپنے مداحوں کے ساتھ خود شیئر کرنا چاہتے ہیں، تاکہ یہ خبر کسی اور ذریعے سے نہ پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ یہ کافی غیر معمولی بات ہے، لیکن وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں اور ان کی موجودہ اہلیہ نے اس بارے میں مکمل رضامندی دے دی ہے۔
یوٹیوبر نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ان کی فیملی کو میڈیا یا لوگوں سے دور رکھیں، کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی بھی درخواست کی۔
اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے ہیں اور انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی۔ ان دونوں کے ہاں ایک 2 سالہ بیٹی بھی موجود ہے۔






