انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال، اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے

ممبئی — بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی مجموعی دولت 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان تخمینہ لگائی گئی ہے، جو ان کی اداکاری، کاروباری سرمایہ کاری، جائیدادوں اور دیگر اثاثوں سے حاصل ہوئی۔

دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر میں نہ صرف اداکاری سے بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی خاطر خواہ دولت جمع کی۔ ان کی آمدن کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آتا رہا۔ مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین شخصیات میں شمار کیے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دیول خاندان کی مجموعی دولت 1000 کروڑ روپے سے زائد ہے، جس میں سنی دیول، بوبی دیول اور خاندان کے دیگر افراد کے اثاثے شامل ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ دیول فیملی بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے طاقتور اور بااثر خاندانوں میں شمار ہوتی ہے۔

دھرمیندر کے چھوڑے گئے اثاثے قانونی طریقے سے دونوں خاندانوں یعنی پرکاش کور اور ہیمامالنی کے بچوں کے درمیان تقسیم کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر نے پہلی شادی 1954ء میں 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے کی، جس سے ان کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔ دوسری شادی 1980ء میں اداکارہ ہیمامالنی سے ہوئی، جن کے ساتھ انہوں نے متعدد سپرہٹ فلمیں بھی کیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button