انٹرٹینمنٹ

تابش ہاشمی نے میئر کراچی سے تند و تیز سوالات پر وضاحت پیش کر دی

کراچی: معروف میزبان تابش ہاشمی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وضاحت دی کہ کچھ عرصہ قبل اپنے شو میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے کیے گئے تند و تیز سوالات کراچی سے محبت اور جذباتی کیفیت کا نتیجہ تھے۔
تابش ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے حالات گزشتہ 35 سال سے خراب ہیں اور مرتضیٰ وہاب ایک سال پہلے میئر بنے ہیں، لہٰذا سارا الزام ان پر ڈالنا درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ شہر میں برائیاں موجود ہیں، میئر نے اپنی سیاسی جماعت کی بہترین نمائندگی کی اور انہیں اس کا کریڈٹ ضرور ملنا چاہیے۔
میزبان نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی کے لیے جھوٹ بولنے جیسے سخت الفاظ استعمال نہیں کرتے اور مرتضیٰ وہاب ان کے شو کے مہمان تھے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل تابش ہاشمی کے شو میں میئر کراچی سے کیے گئے سوالات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور اس وقت کافی بحث کا باعث بنی تھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button