انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک طویل ڈانس سیکوینس ریکارڈ کرتے ہوئے شردھا کے پاؤں کی انگلی فریکچر ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق شردھا کپور نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب ڈانس کے دوران انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک ہی پاؤں پر ڈال دیا، جس کے نتیجے میں ان کا توازن بگڑ گیا اور چوٹ لگ گئی۔
حادثے کے فوری بعد ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے اصرار کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔ وہ ممبئی واپسی پر مدھ آئی لینڈ میں کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی مکمل کرتی رہیں۔
تاہم چند گھنٹوں بعد درد بڑھنے پر آخرکار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنی پڑی۔ شردھا کی صحت کی صورتحال اور ریکوری پر ٹیم نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button