انٹرٹینمنٹ

اداکارہ فضا علی اور بیٹی فرال پر بیرونِ ملک دورے کے دوران سوشل میڈیا پر شدید تنقید

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی اپنی بیٹی فرال فواد کے ساتھ بیرونِ ملک چھٹیاں منا رہی ہیں، تاہم اس دوران شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
فضا علی اور فرال کی بیرونِ ملک سے سامنے آنے والی تصاویر پر متعدد صارفین نے کپڑوں کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں "مناسب لباس” پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا: "پاکستان میں قمیص شلوار اور بیرونِ ملک جاتے ہی مغربی لباس، دوہرا معیار کیوں؟”
جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ عوامی شخصیات کو اپنے مداحوں کو سامنے رکھتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
تنقید کے باوجود فضا علی اور ان کی بیٹی اپنی چھٹیوں سے تصاویر شیئر کر رہی ہیں، اور بعض صارفین نے انہیں سپورٹ بھی کیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ لباس ذاتی پسند ہے اور غیر ضروری تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر یہ بحث تاحال جاری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button