انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے کزن پرینیتی کے نومولود بیٹے کے لیے پیارا تحفہ بھیجا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا کے ہاں نومولود بیٹے کی خوشی میں ایک خوبصورت تحفہ بھیجا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی مشہور کزن سسٹرز کے درمیان ناراضی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر اس وقت جب پرینیتی، اپنے کزن سدھارتھ چوپڑا کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں موجود نہیں تھیں۔ تاہم شادی میں ان کی شرکت نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔

اب 19 اکتوبر 2025 کو پرینیتی اور راگھو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد، پریانکا نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اپنے خاندان کی جانب سے ننھے بھانجے کے لیے خوبصورت تحائف بھی بھیجے۔

پرینیتی نے انسٹاگرام اسٹوری پر پریانکا کے بھیجے گئے تحائف کی تصویر شیئر کی، جس میں براؤن اور آف وائٹ رنگ کے بیبی کپڑے، ایک اسٹفڈ ٹوائے اور دیگر ضروری سامان نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا:
"ننھا نیر ابھی سے پیار میں بگڑنے لگا ہے۔ نیئر گیٹنگ اسپلٹ آلریڈی، تھینک یو میمی ماںسی، نک ماںسا اور مالتی دی دی۔”

یاد رہے کہ 37 سالہ پرینیتی چوپڑا نے 24 ستمبر 2023 کو سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی تھی اور اب دونوں اپنی نئی زندگی کے اس خوبصورت مرحلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button