سائنس ٹیکنالوجی

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب: سی می وی 6 سب میرین کیبل ساحل سمندر پر پہنچ گئی

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب: سی می وی 6 سب میرین کیبل ساحل سمندر پر پہنچ گئی

کراچی، 22 نومبر 2025 – پاکستانی حکومت نے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے باقی ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ساتھ جُڑنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ساحل سمندر پر سی می وی 6 سب میرین کیبل بچھانے کا کام جاری ہے، جو ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ چکی ہے۔

سی می وی 6 کیبل ساؤتھ ایسٹ ایشیا، میڈل ایسٹ اور ویسٹرن یورپ کو جوڑتی ہے اور اس کی کل لمبائی 21,700 کلومیٹر ہے۔ یہ سب میرین کیبل پاکستان کو دنیا کے بیشتر ممالک سے منسلک کرے گی۔ سی می وی 6 کیبل سنگاپور سے فرانس تک جاتی ہے، اور کراچی میں اس کا ایک پوائنٹ موجود ہے۔

سعد مظفر وڑائچ، چیئرمین ٹرانس ورلڈ، کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی نجی کمپنی ہے جس نے ملک میں سب میرین کیبل نصب کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نویں کیبل ہے جو پاکستان میں لینڈ ہوئی ہے، جبکہ ایک کیبل گزشتہ برس ختم ہو گئی تھی۔ ٹرانس ورلڈ نے منسٹری آف آئی ٹی کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اسٹار لنک سمیت دیگر کمپنیز بھی ریگولیٹری پراسس میں ہیں۔

وڑائچ نے مزید کہا، "ہماری کوشش ہے کہ مزید کمپنیز پاکستان میں آپریٹ کریں، اور اسٹار لنک کو جلد از جلد شروع کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن صحیح انداز میں شروع کرنا زیادہ ضروری ہے۔”

ٹرانس ورلڈ پہلے بھی تین سب میرین کیبل پاکستان میں لا چکی ہے: 2005، 2015 اور 2024 میں۔ سی می وی 6 ٹرانس ورلڈ کی چھٹی سب میرین کیبل ہے اور سولہ بڑی کمپنیوں کے کنسورشیم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button