سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دےگا
ویب ڈیسک: سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جس کے باعث پورا چاند معمول سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔
سپارکو کے مطابق پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس موقع پر چاند عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا۔
یہ سپر مون روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے۔ فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا سب سے خوبصورت منظر چاند کے طلوع کے وقت، یعنی رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اسی قربت کے باعث چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔






