انٹرٹینمنٹ
فواد خان کا پاکستان آئیڈیل میں جج بننے پر ناقدین کو دلچسپ جواب
پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر شمولیت پر ہونے والی تنقید کا دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔
شو کے دوران سوشل میڈیا پر پڑھے جانے والے کچھ تنقیدی کمنٹس کے جواب میں فواد خان نے ہنستے ہوئے کہا:
"میں نے بہت سارے کمنٹس دیکھے ہیں جس میں کہا گیا کہ کانٹیسٹنٹس کو چاہیے کہ یہ ججز کو ہی باہر کر دیں، خاص طور پر مجھے، تو میرا ان سب کو جواب ہے، چل بے!”
واضح رہے کہ فواد خان نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی مقبول ہیں اور بالی ووڈ میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری سے کامیابی حاصل کی ہے، جس میں فلمیں جیسے ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ شامل ہیں۔
ان کا یہ جواب نہ صرف تنقید کا مزاحیہ انداز میں مقابلہ تھا بلکہ ان کے پرکشش اور خوداعتماد رویے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔






