انٹرٹینمنٹ

اداکار دھرمیندر کی اسپتال سے ویڈیو کس نے بنائی؟ پولیس نے گرفتار کرلیا

ممبئی میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ان کے خاندان کی انتہائی نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بریچ کینڈی اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دھرمیندر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول، پوتے کرن اور راج ویر دیول، اور پہلی اہلیہ پرکاش کور بھی موجود تھے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسٹاف ممبر کی حرکت کی شدید مذمت کی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق جو ملازم یہ نجی ویڈیو بنائی اور شیئر کی، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سنی دیول نے گھر کے باہر موجود میڈیا کیمرا مین کو سخت الفاظ میں ڈانٹا تھا، جو ہر لمحہ ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ واقعہ دیول خاندان کے لیے صدمے کا سبب ہے، جس سے قبل بھارتی میڈیا نے دھرمیندر کی وفات کی جھوٹی خبر بھی نشر کی تھی، جس پر بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی نے سخت ردعمل دیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button