انٹرٹینمنٹ
ماڈل ارسلان خان نے ارجن کپور کی سوشل میڈیا ٹرولنگ پر افسوس کا اظہار کیا
کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکار ارسلان خان نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کو سوشل میڈیا پر درپیش تنقید اور ٹرولنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ارسلان خان نے لکھا کہ انہیں دکھ ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ارجن کپور کی ہر پوسٹ پر لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے بھی ایک انسان ہے”۔
ارسلان خان نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص کسی تبصرے یا ٹرولنگ پر ردعمل نہیں دیتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے فرق نہیں پڑتا۔ ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ فوری طور پر چمکے، اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو اکثر سوشل میڈیا پر اداکاری نہ آنے اور فلموں کی کمی پر تنقید اور طنز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔






