انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ لیجنڈ دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، اہلِ خانہ نے جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دھرمیندر کے معالج ڈاکٹر پریت صمدانی نے تصدیق کی کہ اداکار کے اہلِ خانہ نے انہیں گھر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے متعدد بڑے اداروں نے دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر نشر کر دی تھی، جس پر ان کے اہلِ خانہ نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔

اداکار کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی معروف شخصیت ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے کہا:

"جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے۔ ذمہ دار میڈیا ادارے ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے دوران صحت یاب ہو رہا ہے؟ یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ براہ کرم ہماری فیملی کی پرائیویسی کا احترام کریں۔”

اہلِ خانہ کے مطابق، دھرمیندر کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button