انٹرٹینمنٹ

کوٹ ادو: بلغاریہ اور جاپان کی دو خواتین نے شادی کے لیے اسلام قبول کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے شہر کوٹ ادو میں دو غیر ملکی خواتین نے مقامی نوجوانوں سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا۔

بلغاریہ کی رہائشی اسٹیفانووا نے اسلام قبول کیا اور پاکستانی نوجوان عدنان گورمانی سے شادی کی، جس کے بعد ان کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔ اسی طرح جاپان کی باشندہ آکی ایشی موتو نے بھی شعیب گشکوری سے نکاح کیا اور ان کا اسلامی نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔

دونوں خواتین نے جامعہ انوارالاسلام، کوٹ ادو کا انتخاب کیا، جہاں ان کا شرعی نکاح بھی مکمل کیا گیا۔ وکیل کے مطابق قانونی نکاح کے تمام کاغذی مراحل مکمل کرنے کے بعد جوڑوں کا نکاح رجسٹر کروا لیا جائے گا۔

یہ جوڑے شادی کے قانونی مراحل مکمل کرنے کے لیے عارضی طور پر اپنے اپنے وطن واپس جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button