انٹرٹینمنٹ

رومیسہ خان نے انکشاف کیا: اداکاروں کو انڈسٹری میں معاوضہ وقت پر نہیں ملتا

کراچی (ویب ڈیسک) — پاکستانی اداکارہ رومیسہ خان نے انڈسٹری میں ادائیگی کے دیر سے ملنے کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔

ایک وائرل انٹرویو میں رومیسہ خان نے بتایا کہ:

”ادائیگیوں میں تاخیر عام بات ہے اور اپنے پیسوں کے لیے بار بار مانگنا پڑتا ہے۔ مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اسی وجہ سے کئی بار پیسے نہیں ملے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیسے بروقت نہیں ملتے تو وہ دوبارہ نہیں مانگتیں، جس پر انہیں ڈانٹ اور سینئرز کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رومیسہ خان کا یہ انکشاف پاکستانی شوبز میں کام کرنے والے فنکاروں کے مالی مسائل پر روشنی ڈال رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button