ایاز سموں کا انکشاف: مرد اداکار بھی خوبصورتی کے لیے بوٹوکس اور دیگر پروسیجر کرواتے ہیں
کراچی (ویب ڈیسک) — معروف پاکستانی کامیڈین اور میزبان ایاز سموں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ مرد اداکار بھی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہونٹوں کے بوٹوکس اور چہرے کے دیگر پروسیجر کرواتے ہیں۔
ایاز سموں نے کہا کہ یہ عمل غلط نہیں ہے کیونکہ اداکار اپنی مرضی سے یہ اقدامات کرتے ہیں، اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں اور نتائج کا اثر بھی وہی بھگتتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ:
”جو خواتین خوبصورتی بڑھانے کے پروسیجرز کرواتی ہیں، اب مردوں کے لیے بھی وہی رجحان آ گیا ہے۔“
کامیڈین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے خود ابھی تک مصنوعی طریقے سے خوبصورتی بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔
اس دوران پروگرام میں انہوں نے بھارتی کامیڈین کپل شرما کی بھی تعریف کی اور کہا کہ:
”یہ ضروری نہیں کہ وہ ہر شعبے میں بہترین ہوں، لیکن ٹی وی میزبانی سے اتنی کامیابی حاصل کر چکے ہیں کہ انہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔“






