انٹرٹینمنٹ

نائمہ خان نے اشفاق احمد سے اپنے قریبی رشتے کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد: سینئر اداکارہ نائمہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں انکشاف کیا ہے کہ مشہور ادیب اور ڈرامہ نگار مرحوم اشفاق احمد ان کے ماموں تھے۔

اداکارہ نائمہ خان نے میزبان وصی شاہ کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی والدہ کے کزن مرحوم اشفاق احمد تھے اور ان کا بچپن ان کی گود میں گزرا۔

نائمہ خان نے مزید کہا کہ جب انہوں نے شوبز میں دلچسپی ظاہر کی اور اشفاق احمد سے سفارش کی درخواست کی، تو انہوں نے واضح کہا کہ: "میرا نام استعمال کر کے اداکاری مت کرو، اپنے بل بوتے پر کام کرو، اور جب تمہارا شوبز میں مقام بن جائے تو میں یہ کہوں گی کہ یہ میری بھانجی ہے۔”

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اشفاق احمد عام طور پر شادیوں اور تقریبات میں شرکت نہیں کرتے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کی موجودگی توجہ ان کی طرف مرکوز کر دیتی ہے، تاہم انہوں نے نائمہ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

نائمہ خان نے کہا کہ اشفاق احمد نے انتقال سے قبل خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے گھر کچی لسی اور مختلف اقسام کے آموں کی پارٹی کا انعقاد کریں، لیکن بچوں کے ہمراہ انگلینڈ جانے کی وجہ سے یہ خواہش پوری نہ ہو سکی، جس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button