سوشل میڈیا انفلوئنسر طلحہ احمد کی ویڈیو وائرل — کزنز میرج کے نقصانات پر دلچسپ آگاہی
کراچی (شوبز ڈیسک): معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر طلحہ احمد نے اپنی نئی ویڈیو کے ذریعے کزنز میرج (کزنز سے شادی) کے ممکنہ نقصانات پر روشنی ڈالی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
طلحہ احمد نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ اور آگاہی سے بھرپور ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں ایک اہم سائنسی اور سماجی مسئلے کی طرف توجہ دلائی۔
اپنے پیغام میں طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ
"کزنز میرج سے پہلے ہمیشہ اپنے میڈیکل ٹیسٹ لازمی کروانے چاہئیں، کیونکہ یہ صرف دو افراد کا نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہوتا ہے۔”
ویڈیو میں طلحہ احمد نے مزاحیہ انداز میں یہ دکھایا کہ اگر کوئی شخص خاندان میں شادی کرتا ہے تو موروثی بیماریوں یا جینیاتی مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ان کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ کئی صارفین نے اسے "سوشل میڈیا پر مثبت آگاہی کی ایک اچھی مثال” قرار دیا ہے۔






