سائنس ٹیکنالوجی

آسٹریلیا میں ایسا رنگ ایجاد، جو عمارتیں ٹھنڈی رکھے اور پانی بھی فراہم کرے

سڈنی: آسٹریلیا کے محققین نے ایک نئی قسم کا رنگ تیار کیا ہے جو نہ صرف عمارتوں کی سطح کا درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیئس تک کم کر سکتا ہے بلکہ ماحول سے تازہ پانی بھی کشید کر سکتا ہے۔

یہ جدید رنگ یونیورسٹی آف سڈنی کی ٹیم اور اسٹارٹ اپ ڈیو پوائنٹ انوویشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ چھ مہینے کی آزمائش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ رنگ روزانہ فی مربع میٹر 390 ملی لیٹر پانی جمع کر سکتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صرف 12 مربع میٹر سطح سے ایک شخص کے لیے ضروری پانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پروفیسر شیارا نیٹو نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف چھتوں پر پڑنے والی کوٹنگ میں جدت لاتی ہے بلکہ کم لاگت اور پائیدار پانی کے ذرائع بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ ایجاد خشک علاقوں میں پانی کی کمی دور کرنے اور شدید موسم میں عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک اہم حل ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button