اہم خبریںتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

رواں سال کا پہلا ‘سپر مون’ آج نظر آئےگا، کیا پاکستان میں نظارہ ممکن ہوگا؟

ترجمان سپارکو کے مطابق، آج کا سپر مون چاند زمین سے تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا، جو عام مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

پاکستان میں بھی اس شاندار فلکیاتی منظر کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق کی سمت سے طلوع ہوگا اور طلوع آفتاب سے پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔

سپارکو نے بتایا کہ رواں سال مزید دو سپر مونز نظر آئیں گے۔ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025 کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ معمول کے چاند کی نسبت بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے "سپر مون” کہا جاتا ہے۔

یہ موقع فلکیات کے شوقین افراد اور عام ناظرین کے لیے ایک خوبصورت منظر پیش کرے گا۔ کیا آپ سپر مون دیکھنے کا پلان بنا رہے ہیں؟

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button