انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل، کوٹا کنزیومر کورٹ نے نوٹس جاری کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی مسئلے کا سامنا ہے، جہاں راجستھان کی کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمان خان پر الزام ہے کہ وہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات (Pan Masala) کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ ایک اشتہار میں سلمان خان کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ “اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے”۔ اسی اشتہار کی بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ سلمان خان جیسے بڑے اسٹارز عوامی رول ماڈلز ہیں اور ان کی جانب سے تمباکو یا پان مسالہ جیسی مصنوعات کی تشہیر نوجوانوں کے لیے گمراہ کن پیغام ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں سلیبریٹیز کولڈ ڈرنکس تک کی پروموشن سے گریز کرتے ہیں، مگر بھارت میں بڑے فلم اسٹارز تمباکو اور پان مسالہ جیسے مضرِ صحت مصنوعات کے اشتہارات کر کے عوامی ذمہ داری کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

بی جے پی رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندرموہن سنگھ ہنی نے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کا دعویٰ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔
ان کے مطابق، “ایک کلوگرام سیفرون کی قیمت تقریباً چار لاکھ روپے ہے، جبکہ پان مسالہ صرف پانچ روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی ہیں۔”

کوٹا کنزیومر کورٹ نے سلمان خان اور راج شری کمپنی دونوں سے جواب طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 27 نومبر مقرر کر دی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button