انٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی کا انکشاف: بچپن میں گردوں کی سنگین بیماری میں مبتلا تھا

کراچی: معروف اداکار اور فلم اسٹار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچپن میں ایک سنگین گردوں کی بیماری میں مبتلا رہے، جس کے باعث انہیں کئی سال تک شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ وہ 8 سے 12 سال کی عمر کے دوران گردوں کی ایسی بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

اداکار کے مطابق، “میں اس وقت بہت چھوٹا تھا، میری والدہ نے میری صحتیابی کے لیے اللہ سے بہت دعائیں کیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ انہی دعاؤں کی بدولت اللہ نے مجھے شفا عطا کی۔”

حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا اور انہیں پولیس سروس میں نوکری کی پیشکش بھی ہوئی، تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔
ان کے بقول، “میرا مزاج نوکری والا نہیں، اس لیے ٹریننگ کے باوجود میں نے یہ پیشہ اختیار نہیں کیا۔”

اداکار نے کہا کہ وہ اپنی زندگی اور کامیابی کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر انسان کو زندگی میں مشکلات کا سامنا صبر اور ایمان کے ساتھ کرنا چاہیے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button