انٹرٹینمنٹ

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی

لاہور :
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کریں گے۔

سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے یہ درخواست جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، اور کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا گیا۔

مزید درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کو جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button