انٹرٹینمنٹ

ایشوریہ رائے: 52 سال کی عمر میں بھی حسن کا جادو برقرار

ویب ڈیسک: 1994 میں مس ورلڈ بننے اور دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ایشوریہ رائے آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ہم دل چکے صنم اور دیو داس جیسی سپر ہٹ فلموں کے ذریعے کامیاب کیریئر کا آغاز کرنے والی ایشوریہ رائے نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے اعزازات اپنے نام کیے بلکہ بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیتے۔ فرانس حکومت نے ایشوریہ رائے کو آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سے نوازا تھا۔

ایشوریہ رائے کی کامیابی صرف ان کی خوبصورتی کی مرہونِ منت نہیں ہے بلکہ ان کی پُراعتماد شخصیت اور باوقار انداز کا بھی ہے۔ وہ بیک وقت ایک کامیاب اداکارہ، ماں اور بیوی ہیں۔

52 سال کی عمر میں بھی ایشوریہ کا حسن تاحال تازگی اور کشش سے بھرپور ہے، جس کا مقابلہ کوئی نووارد اداکارہ نہیں کر سکتی۔

بین الاقوامی جریدے سے گفتگو میں ایشوریہ رائے نے اپنے سدا بہار حسن کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری زندگی انتہائی مصروف ہے، اور مجھے اس پر توجہ دینے کا وقت نہیں مل پاتا۔

ایشوریہ نے کہا کہ ہم خواتین سارا دن مختلف کردار نبھاتی ہیں اور اسکن کیئر روٹین کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے، لیکن اس مسئلے کا حل ایک سادہ طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ سب سے آسان اور مؤثر چیز ہے صفائی اور ہائیڈریشن کو برقرار رکھنا۔ "صاف رہیں، پانی پئیں، اور باقی سب خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔”

ایشوریہ رائے نے مزید کہا کہ وہ چاہے گھر پر ہوں یا شوٹنگ پر، موئسچرائزنگ کبھی نہیں بھولتیں۔ جِلد کی نمی برقرار رکھنا ان کے فلمی کیریئر کے آغاز سے ہی روزمرہ کی عادت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ موئسچرائزنگ جِلد کے لیے سانس لینے جتنا ضروری ہے۔ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے، جِلد کو صاف رکھنے اور سب سے بڑھ کر خود سے محبت کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button