انٹرٹینمنٹ
بالی ووڈ: مہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (ویب ڈیسک) — بالی ووڈ اداکارہ مہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کو حیران اور کمشکش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں مہیما چوہدری سرخ ساڑھی میں دلہن کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ سنجے مشرا روایتی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے افواہوں کو ہوا دے دی ہے، اور دونوں اداکاروں کی شادی کے امکانات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم، ابھی تک دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔






