انٹرٹینمنٹ

جویریہ سعود کا صبا قمر کے بیان پر ردعمل، "کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے”

کراچی (شوبز ڈیسک) — معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اداکارہ صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے۔”

صبا قمر، جو پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’کیس نمبر 9‘ اور ’پامال‘ کے ذریعے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔ تاہم ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں کراچی منتقل ہونے کے سوال پر وہ حیران کن انداز میں "استغفراللّٰہ” کہتی نظر آتی ہیں۔

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے صبا قمر کے بیان کو شہرِ قائد کی توہین قرار دیا، جبکہ کچھ نے اداکارہ کے رائے کے حق کا دفاع کیا۔

اداکارہ جویریہ سعود نے صبا قمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ عفت عمر کے پروگرام میں کہا:

"کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے۔ جو اس کو گندا کہتے ہیں، وہ دراصل اپنے ہی ملک کو برا کہہ رہے ہیں۔ کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شہر، ہمیں اپنی دھرتی کا ہر کونہ پیارا ہے۔”

انہوں نے بطور کراچی کی رہائشی واضح کیا کہ شہر کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں اور فنکاروں کو اپنی بات چیت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوامی رائے تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔ کچھ صارفین نے صبا قمر کے بیان کو "احساسِ برتری” سے تعبیر کیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ "ہر کسی کو کسی شہر کو پسند یا ناپسند کرنے کا حق ہے۔”

ایک صارف نے لکھا:

"میں کراچی میں پیدا ہوا ہوں، مگر شہر واقعی بہت گندا ہوتا جا رہا ہے۔”

جبکہ دوسرے صارف نے کہا:

"کراچی والوں کو اپنی گورننس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے تاکہ شہر صاف ہو سکے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button