انٹرٹینمنٹ

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس: ممنون حیدر کی ضمانت خارج

خبر:
لاہور: لاہور کی ضلعی کچہری نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی ضمانت خارج کر دی۔
رپورٹس کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے وکیل مدثر چوہدری نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے کہا کہ اگرچہ ضمانت ملزم کا قانونی حق ہے، لیکن ناقابلِ ضمانت جرائم میں یہ حق لاگو نہیں ہوتا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض ویڈیو بنائی گئی، جو سنگین سائبر کرائم کے زمرے میں آتی ہے اور افراد کی ساکھ و نجی زندگی پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم پر عائد الزامات کے تحت درج دفعات ناقابلِ ضمانت ہیں۔ یاد رہے کہ ممنون حیدر کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے اور اس کی سزا معطلی کی درخواست پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button