سائنس ٹیکنالوجی

محکمہ موسمیات نے 2026 کے سورج اور چاند گرہنوں کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات (Met Office) نے سال 2026 میں ہونے والے سورج اور چاند گرہنوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آئندہ سال دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوں گے، جن میں سے صرف ایک جزوی طور پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق:

پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026 کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور شام 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ تاہم یہ گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026 کو ہوگا، جو جزوی طور پر ملک کے کچھ حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔

دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے، مگر یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

دوسرا چاند گرہن 28 اگست کو ہوگا، جو پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بیشتر علاقوں میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ مظاہر زمین کے مدار اور سورج و چاند کے زاویوں میں معمولی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں اور ایسے مواقع سائنس دانوں کو خلا کے نظام حرکت کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button