ایپل آئی فون ایئر کی پیداوار میں کمی، کم ڈیمانڈ وجہ قرار
کیپرٹینو: ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ایئر کی پیداوار میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کی بنیادی وجہ صارفین کی جانب سے کم ڈیمانڈ بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، آئی فون ایئر کی مانگ توقع سے کافی کم رہی ہے، جس کے نتیجے میں ایپل نے اس ماڈل کی پیداوار انتہائی محدود کر دی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر سے اس ماڈل کی پیداوار ستمبر کے مقابلے میں 10 فیصد سے بھی کم سطح پر آنے کا امکان ہے، جسے عموماً پروڈکشن کے اختتام کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
آئی فون ایئر اکتوبر 2025 میں لانچ ہوا تھا اور اس کا مقصد ایپل کے آئی فون لائن اپ میں ایک نیا، پتلا اور ہلکا ماڈل متعارف کروانا تھا۔ تاہم، صارفین کی جانب سے اس میں غیر معیاری کیمرا اور کم بیٹری لائف جیسی خامیوں کی نشاندہی کی گئی، جس سے خریداری کی ترجیح متاثر ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب، ایپل نے اپنے دیگر ماڈلز جیسے آئی فون 17 اور آئی فون 17 پرو کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔






