انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے سلمان خان کا دفاع کرتے ہوئے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو دھمکی دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) —
بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کھڑے ہو کر فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو سخت دھمکی دے دی ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ابھینو کشیپ کی جانب سے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف کیے جانے والے سخت الزامات میڈیا کی زینت بنتے رہے، جس کے جواب میں راکھی ساونت نے عوامی سطح پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں راکھی ساونت نے کہا:

“سلمان خان میرے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں۔ ابھینو کشیپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔”

راکھی نے ابھینو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح دھمکی دی کہ:

“اگر آئندہ ابھینو مجھے ملا تو میں اسے انڈے ماروں گی اور جہاں بھی ملے گا، چپل سے ماروں گی۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ابھینو کو پہلے جانتی تک نہیں تھیں، اور انہیں صرف ایک موقع پر فلم دبنگ کی ہدایتکاری کے لیے جانا۔

راکھی ساونت نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی مدد کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ:

“جب میں مشکل میں تھی، سلمان نے مجھے بگ باس میں کام دلوایا اور حتیٰ کہ میری والدہ کے کینسر کے علاج میں بھی مالی مدد کی۔ آج کل ایک شخص مسلسل سلمان خان کے خلاف بول رہا ہے اور میں اس رویے کو برداشت نہیں کر سکتی۔”

راکھی نے اس شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ’’گنجا‘‘ کہہ رہی ہیں کیونکہ اس کا نام لینے سے ’’میری زبان خراب ہوجائے گی۔’’

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button