انٹرٹینمنٹ

چاہت فتح علی خان پر بیرونِ ملک انڈوں سے حملہ، قانونی کارروائی جاری

معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرونِ ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر بات کی ہے۔

چاہت فتح علی خان، جو اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، گزشتہ ماہ ایک ریستوران کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے انڈوں سے نشانہ بنائے گئے تھے۔

واقعے کے دوران گلوکار ریستوران سے باہر نکل رہے تھے، جب سیکیورٹی گارڈز نے ان سے تصاویر لینے کی خواہش ظاہر کی، لیکن اسی دوران چند افراد نے اچانک ان پر انڈے پھینک دیے۔ چاہت فتح علی خان کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف دردناک بلکہ توہین آمیز تھا، جس سے وہ حیران اور افسردہ رہ گئے۔

چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ ریستوران انتظامیہ نے واقعے کے بعد کوئی تعاون نہیں کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ ریستوران کے مالک کا تعلق بھارت سے ہے، جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کو سزا مل سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button