انٹرٹینمنٹ
ماہرہ خان نے شادی کے جوڑے کے حوالے سے جذباتی اعلان کر دیا
کراچی، پاکستان:
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے جڑا ایک خوبصورت اور جذباتی لمحہ شیئر کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ اپنا شادی کا جوڑا اپنی بہو کو دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی ایک دعائے خیر سے شروع ہوئی تھی، جو ان کی والدہ کی خواہش تھی۔
اداکارہ نے شادی کے جوڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:
"میرا شادی کا جوڑا عمر سعید نے بنایا تھا، اور یہ بہت خاص ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ جوڑا اپنی بہو کو دے دوں۔”
ماہرہ نے مزید بتایا کہ یہ جوڑا روایتی حیدرآبادی تخلیق ہے، جسے بڑی محبت اور جذبے کے ساتھ بنایا گیا۔






