انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں، مختصر ویڈیو میں خود سے اظہار خیال

کراچی، پاکستان:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

بطور چائلڈ آرٹسٹ شوبز کا آغاز کرنے والی علیزے شاہ آج پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں غیر معمولی شہرت حاصل کی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں مختصر ویڈیو پیغام میں کہا:
"میں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس پر میں بہت خوش ہوں۔ اس سے قبل میں شرمندہ تھی کیونکہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں اب تک اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر کب واپس آئیں گی، لیکن وہ پرانی تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور علیزے وہیں ختم ہو جائیں گی جو وہ اب ہیں۔ ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

ان کا یہ پیغام مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے فکر کا اظہار کیا اور نیک خواہشات پیش کیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کی ہوں؛ اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر و پوسٹس ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button