انٹرٹینمنٹ
شگفتہ اعجاز اور بیٹیوں کے وزن میں کمی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا
ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی حالیہ تصاویر نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، کیونکہ اداکارہ نے مختصر وقت میں وزن میں حیرت انگیز کمی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کے دعوے ہیں کہ شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیاں اتنے کم وقت میں وزن کم کرنے کے لیے اؤزیمپک (Ozempic) نامی انجیکشن استعمال کر رہی ہیں، جو اصل میں ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی سخت ڈائیٹ یا ورزش کے فیملی کا وزن اتنی تیزی سے کم ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے۔
اداکارہ یا ان کی بیٹیوں کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں بڑا صدمہ آیا لیکن وہ چھ ماہ بعد اس سے باہر آئیں۔






