انٹرٹینمنٹ

لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی عدالت نے غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر مقدمے کی جامع رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر کی، جس کے نتیجے میں کئی شہری مالی نقصان اٹھا چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button