انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حرا سومرو کا دعویٰ: "ناران میں جنات بستے ہیں، خود غیر معمولی واقعات کا سامنا کیا”

ناران: پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ناران کے ایک ہوٹل میں پیش آنے والے پراسرار واقعات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں "جنات کی موجودگی” یقینی ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے حرا سومرو نے نہایت سنجیدگی سے کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک بھاری جگہ ہے جہاں "کچھ غیر مرئی طاقتیں موجود ہیں”۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف وہم یا خوف کی کیفیت نہیں، بلکہ انہوں نے ذاتی طور پر ایسے واقعات کا مشاہدہ کیا ہے جن کی کوئی منطقی وضاحت ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ان کے کمرے کا دروازہ بار بار خودبخود کھلتا اور بند ہوتا رہا، حالانکہ نہ وہاں کوئی موجود تھا اور نہ ہی کوئی ہوا چل رہی تھی۔ "کمرے میں ہوا کا گزر تک نہیں تھا، اور پنکھے بھی نہیں تھے، اس کے باوجود دروازے کی حرکت ناقابلِ فہم تھی”، اداکارہ نے وضاحت کی۔

حرا سومرو نے مزید بتایا کہ ہوٹل میں قیام کے دوران انہیں واش روم کے اندر سے فلیش کی آوازیں بھی آئیں، جب کہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اتنا خوفناک تھا کہ وہ ساری رات خوف میں مبتلا رہیں۔

اداکارہ کے مطابق، "اگر کوئی شخص ناران میں کسی ہوٹل میں غیر معمولی یا عجیب و غریب واقعات محسوس کرے، تو یہ محض اُس کا وہم نہیں ہوتا بلکہ وہاں کچھ ‘ہے’ جسے ہم دیکھ نہیں سکتے۔”

ان کا یہ انکشاف سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں کچھ صارفین ان کی بات سے متفق نظر آ رہے ہیں تو کچھ اسے صرف "ایک جذباتی تجربہ” قرار دے رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button