انٹرٹینمنٹ

اداکارہ زارا ترین کا انکشاف: فرحان طاہر سے شادی صرف 4 ماہ میں ختم ہوگئی تھی

کراچی (شوبز ڈیسک) – پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارہ زارا ترین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر سے صرف چار ماہ ہی چل سکی۔

زارا ترین کا کہنا تھا کہ "ہماری شادی سال بھر بھی نہیں چلی، صرف 4 ماہ بعد ہی ہمیں اندازہ ہو گیا کہ یہ رشتہ نہیں چل سکتا۔ ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا، تاہم قانونی کارروائی میں وقت لگا۔”

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اور فرحان طاہر کے درمیان تقریباً 20 سال کا عمر کا فرق تھا، اور وقت گزرنے کے ساتھ انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ مکمل طور پر فرحان کو نہیں جانتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے لگا کہ میں سب کچھ جانتی ہوں، لیکن بعد میں پتا چلا کہ بہت کچھ چھپایا گیا تھا۔ مجھے دھوکے میں رکھا گیا۔”

زارا ترین نے مزید کہا کہ انہوں نے اس رشتے سے بہت سی امیدیں باندھی تھیں لیکن سامنے والے کی نیت کچھ اور تھی۔ ان کے مطابق فرحان طاہر نے اپنے ماضی کے بارے میں سچ نہیں بولا اور کئی باتیں چھپائیں، جس کی وجہ سے رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔

واضح رہے کہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر 2021ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم 2023ء میں ان کی طلاق کی خبر منظرِ عام پر آئی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ زارا ترین نے اپنی ازدواجی زندگی کی ناکامی پر اس قدر کھل کر بات کی ہے، جسے ان کے مداح بے حد سراہ رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button