اروشی روٹیلا پر پریانکا چوپڑا کی "نقل” کا الزام، اداکارہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ممبئی — بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹس کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا، جس پر اب اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے نوٹس کیا کہ اروشی کی چند پوسٹس اور کیپشنز کا انداز پریانکا چوپڑا سے مشابہہ ہے، جس کے بعد مداحوں میں یہ بحث چھڑ گئی کہ آیا اروشی پریانکا کو کاپی کر رہی ہیں۔
"مجھے اندازہ نہیں آپ کس بات کی کر رہے ہیں” — اروشی کا مؤقف
ایک بھارتی صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر اروشی روٹیلا نے جواب دیتے ہوئے کہا:
"آپ کے پاس واقعی ایسی باتوں پر وقت ہے؟ مجھے تو اندازہ بھی نہیں ہے کہ آپ کس حوالے سے بات کر رہے ہیں، اور نہ ہی میں نے ایسا کچھ کیا ہے۔”
پریانکا چوپڑا کو فالو کرتی ہوں، وہ ایک آئیکون ہیں
اداکارہ نے مزید کہا کہ:
"میں پریانکا چوپڑا کو فالو کرتی ہوں، وہ ایک آئیکون ہیں، ہم ان سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن یہ کہنا کہ میں ان کی نقل کرتی ہوں، بالکل بے بنیاد ہے۔”
"قومی اور مذہبی دنوں پر پوسٹس ملتی جلتی ہو سکتی ہیں”
اروشی روٹیلا نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ:
"قومی یا مذہبی دنوں پر سب ہی لوگ ایک جیسی مبارکباد اور تصاویر شیئر کرتے ہیں، اس میں نقل کا الزام لگانا بلاجواز ہے۔”






