دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
کراچی (25 ستمبر 2025) – معروف اداکار دانش تیمور نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، اور وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دانش تیمور کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8.8 ملین تک پہنچ چکی ہے، جس سے وہ دیگر نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس فہرست میں فہد مصطفیٰ جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد اسی سطح پر موجود ہے۔
دانش تیمور کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ عائزہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا:
"میں نے آپ کے مداحوں کو قریب سے دیکھا ہے، جو آپ سے حقیقی محبت کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اصل زندگی کی محبت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، لیکن یہ ضرور ظاہر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر بھی آپ کے مداح آپ کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔”
مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے دانش تیمور کو مبارکباد دی جا رہی ہے، اور ان کی مسلسل مقبولیت کو ان کی محنت، سادگی اور فن کے ساتھ خلوص کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔






