نبیل ظفر والدین کو یاد کرکے آبدیدہ، "کاش والد کے لیے کچھ کر پاتا”
ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنے والدین کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ جذبات کی شدت میں ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
35 سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکار نے دورانِ انٹرویو اپنی نجی زندگی، والدین سے رشتہ اور زندگی کے پچھتاووں پر کھل کر بات کی۔
"والد کی خدمت نہ کرپایا، یہی میری زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہے”
نبیل ظفر نے جذباتی انداز میں کہا:
"میں ہمیشہ چاہتا تھا کہ والدین کی خدمت کروں، انہیں سہولتیں دوں، لیکن افسوس کہ اپنے والد کے لیے کچھ نہ کر سکا۔ والدہ کے لیے کچھ وقت ملا، لیکن والد کے لیے کچھ نہیں کر سکا۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد 1993 میں صرف 12 سیکنڈ میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اس وقت وہ شوبز میں قدم رکھ رہے تھے۔
"والد نے مالی مشکلات کے باوجود میری ہر خواہش پوری کی، لیکن جب میں نے کامیابی حاصل کی، پہلی گاڑی لی، گھر بنایا تو وہ موجود نہیں تھے، یہی زندگی کا سب سے بڑا خلا ہے۔”
"موٹرسائیکل کے لیے 17 ہزار روپے، جو ہمیشہ یاد رہیں گے”
نبیل نے ایک یادگار لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا:
"کالج کے زمانے میں موٹرسائیکل کی خواہش تھی، والد کے پاس پیسے نہیں تھے، میں مایوس ہو گیا۔ لیکن کچھ دن بعد انہوں نے 17 ہزار روپے لا کر دیے۔ وہ موٹرسائیکل آج بھی میرے دل کے قریب ہے۔”
والدہ کے انتقال کا دردناک لمحہ
نبیل ظفر نے بتایا کہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا، جہاں انجیو پلاسٹی ہوئی، مگر ایک لوتھڑا دماغ میں چلا گیا جس کی وجہ سے 2016 میں ان کا انتقال ہو گیا۔
"ماں کی بیماری کے دوران جتنا وقت دے سکا، دیا، لیکن ماں باپ کے لیے جتنا بھی کرو، کم ہوتا ہے۔”
مداحوں کی جانب سے خراجِ تحسین
سوشل میڈیا پر نبیل ظفر کی اس گفتگو پر مداحوں نے جذباتی ردعمل دیا اور ان کے والدین کے لیے دعائیں کیں۔ کئی صارفین نے لکھا:






