انٹرٹینمنٹ

معروف کامیڈین کپل شرما کو ‘بابو راؤ’ کا کردار پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

ممبئی (تفصیلات): بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو ان کے شو دی گریٹ انڈین کپل شرما شو میں فلم ہیرا پھیری کے مشہور کردار بابو راؤ کی نقل اتارنے پر قانونی نوٹس موصول ہوا ہے۔ فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے شو کے خلاف کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، کامیڈین کیکو شردا نے شو میں بابو راؤ کا کردار پیش کیا تھا، جس پر فلم پروڈیوسر نے نہ صرف شو کو بلکہ اس کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

یاد رہے کہ بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار سینئر اداکار پاریش راول نے فلم ہیرا پھیری میں ادا کیا تھا، جو بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے۔ پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا اس کردار کے حقوق کے قانونی مالک ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس کردار کی اجازت کے بغیر اسے کپل شرما کے شو میں دکھانا غیر قانونی ہے۔

اس قانونی تنازع کے بعد شو کی ٹیم اور نیٹ فلکس کی جانب سے بھی موقف کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو کیسے حل کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button