انٹرٹینمنٹ

جنوبی بھارتی سپر اسٹار جونئیر این ٹی آر زخمی، اشتہار کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ میں حادثہ

ممبئی (تفصیلات): جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور سپر اسٹار جونئیر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ اداکار کی اسٹنٹ کرنے کے دوران پیش آیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

جونئیر این ٹی آر کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز نے اداکار کو چند ہفتوں کا مکمل آرام تجویز کیا ہے تاکہ وہ صحتیابی کے بعد دوبارہ کام شروع کر سکیں۔ تاہم، اس بیان میں ان کی زخموں کی نوعیت یا شدت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ٹیم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر اعتماد نہ کریں اور باور کرایا ہے کہ اداکار کی صحت اس وقت مستحکم ہے، البتہ انہیں آرام کی اشد ضرورت ہے۔

جونئیر این ٹی آر کو حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کے ساتھ فلم ’وار 2‘ میں مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا، جسے شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button