انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب کا تاریخی اعزاز، گریمی ایوارڈ جیت لیا

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے، یوں وہ ساؤنڈ انجینئرنگ کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

طوریس حبیب کو یہ اعزاز ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’ڈیون: پارٹ 2‘ (Dune: Part 2) کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی فنی و تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیا گیا، جس کی موسیقی دنیا کے مشہور موسیقار ہانس زمر نے ترتیب دی تھی۔

اس یادگار موقع پر طوریس حبیب نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک فخر قرار دیا اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو بین الاقوامی میدان میں اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ طوریس حبیب گریمی ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل سال 2022 میں معروف گلوکارہ عروج آفتاب نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

طوریس حبیب کی اس کامیابی کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناقدین اور ماہرین اس کامیابی کو پاکستانی ٹیلنٹ کی عالمی سطح پر پذیرائی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button