بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث شدید زخمی
ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرشمہ شرما ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ اداکارہ نے چلتی ہوئی لوکل ٹرین سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کرشمہ شرما جو کہ مشہور ویب سیریز ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“ سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اپنے دوستوں کے ہمراہ لوکل ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔ تاہم، کسی تکنیکی یا اچانک صورتحال کے باعث ان کے دوست ٹرین پر سوار نہ ہو سکے اور جیسے ہی ٹرین چل پڑی، گھبراہٹ کے عالم میں اداکارہ نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔
اداکارہ نے اسپتال سے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس حادثے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا:
"میری کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، سر پر سوجن ہے اور جسم پر جگہ جگہ نیل پڑ گئے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ میں زندہ ہوں۔”
مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
کرشمہ نے اپنے پیغام میں مداحوں سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
ٹرین سے چھلانگ لگانا خطرناک عمل
ماہرین کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانا نہایت خطرناک عمل ہے اور یہ زندگی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر مسافروں کے سفر کے دوران حفاظتی شعور کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔






