انٹرٹینمنٹ

ماورا حسین نے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اپنے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کی ہے۔

حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ماورا کے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ حاملہ ہیں۔ ان خبروں نے جلد ہی وائرل ہونے کی شکل اختیار کر لی، جس پر ماورا نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تقریب کی اپنی تازہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ:
"میں اس وقت شوہر کے ساتھ محبت بھرے لمحات کا لطف اُٹھا رہی ہوں۔ براہِ کرم جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں اور انہیں مزید نہ پھیلائیں۔”

ماورا حسین نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں۔

یاد رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی گئیں۔ ان کی جوڑی کو ان کے مداح "مثالی جوڑا” قرار دیتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button